اسلام آباد انتظامیہ کا تعصب، چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے خلاف 7 ایف آئی آرزکا اندراج
بنیادی شہری آزادی اور آئینی تقاضوں کے برخلاف اس طرح کے اقدامات عوام میں اشتعال اور نفرت کا سبب بن رہے ہیں، لیکن افسوس ہماری ریاست کو اس سنگین نوعیت کے مسئلے کا کوئی ادراک نہیں۔
شیعہ نیوز: اسلام آباد کی متعصب پولیس و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس(19 صفر) اسلام آباد کا روایتی روٹ بدلنے کی سازش کومومنین کی کاوشوں سے ناکام بنانے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں7 الگ الگ ایف آئی ارز کا اندراج کر لیا گیا۔
پولیس کی طرف سے چہلم کےجلوس کا روٹ تکفیریوں کے پریشر کے باعث تبدیل کرنے کا کہا گیا مگر جلوس کا رخ اپنے قدیمی روٹ پر ہی رکھا گیا جلوس روٹ تبدیل نہ کرنے پر آبپارہ تھانہ میں عزاداران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔چہلم امام حسین ؑ پروفاقی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں عزاداران کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کے انبار لگا دیئے گئے ۔
بنیادی شہری آزادی اور آئینی تقاضوں کے برخلاف اس طرح کے اقدامات عوام میں اشتعال اور نفرت کا سبب بن رہے ہیں، لیکن افسوس ہماری ریاست کو اس سنگین نوعیت کے مسئلے کا کوئی ادراک نہیں۔
اگر ایف آئی آرز کا متن پڑھا جائے تو اندازہ ہو گا یہ یہ ایف آئی آرز صرف اور صرف بغض پر مبنی ہیں ۔ ان جرائم کا تذکرہ کر کے ان بد بختوں نے ایف آئی آرز درج کی ہیں ان سب کا سبب تو یہ انتظامیہ خود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے حمید حسین کی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات
کیا پبلک کے لئے راستے شرکائے جلوس نے روکے ہیں یا انتظامیہ کنٹیراور خاردر تاریں قناتیں لگا کر یہ کارنامے انجام دیتی ہیں اگر کہتے ہیں کہ یہ سب سکیورٹی کے لئے ہے تو بھی سب سے پہلے اپنے اثاثہ جات کے گلے میں پٹہ ڈالو ۔ وگرنہ ان جلوسوں کو آپ کی سکیورٹی کی نا پہلے ضرورت تھی ان اب ہے اور نا ہی ان سکورٹی اقدامات سے کبھی کوئی دہشتگرد رکا ہے اور نا ہی ان دہشتگردوں کی کاروائیوں سے عزداری سید الشہداء کبھی رکی ہے ۔
یہ چودہ سو سالوں سے تمام تر حکومتی ہھتکنڈوں اور مظالم کے باوجود جاری ہے اور تاقیامت یذیدی نسلوں کو ان کے کارنامے یاد دلاتی رہے گی ۔
واضح رہے کہ شیعہ قومی تنظیمات کی جانب سے پی ڈی ایم 2 کی اس نااہل اور قابض حکومت کے ان کمزور اور بزدلانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور عزاداری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ۔