پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے حمید حسین کی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر، ایم این اے انجینئر حمید حسین نے صوبائی وزیر تعلیم فیصل تراکئی سے ملاقات کی، ملاقات میں ضلع کرم کے تعلیمی سسٹم کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایم این اے انجینئر حمید حسین نے وزیر تعلیم کو ضلع کرم میں اساتذہ کی کمی اور پی ٹی سی فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ دینے پر زور دیا تاکہ ایمرجنسی بنیادوں پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں ضلع کرم کے طلباء کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور نقل جیسی لعنت کے خاتمے اور معیاری تعلیم کے حصول کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر فیصل تراکئی نے یقین دلایا کہ ضلع کرم کے عوام کے تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button