
شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخوا کا پہلا صوبائی اجلاس پشاور میں منعقد
مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے، تنظیم کا مقصد اعتماد یقین اور تنظیم کے ساتھ وفاداری کرنا ہے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آپ ایک کارکن بن سکتے ہیں
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخوا کابینہ کا پہلا صوبائی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سید زاہد حسین شاہ بخاری صاحب نے تلاوت کی ۔
تلاوت کے بعد شیعہ علماء پاکستان خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا گیا۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی صدر جناب وسیم اظہر ترابی, صوبائی جنرل سیکرٹری کاظم حسین مطہری، خورشید علی انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، حاجی یوسف حسین نائب صدر، شاہد امداد بیگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات ایس اے میر، علی عرفان میر سیکرٹری مالیات، سید اختر حسین نقوی ڈویژنل صدر ڈی آئی خان، سید انصار علی زیدی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی آئی خان، سید زاہد حسین شاہ بخاری ڈویژنل صدر ہزارہ، سرفراز علی کارکن، جمیل حسین کارکن اور نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امام حسینؑ کا یوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے قائد ملت جعفریہ
اجلاس سے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے، تنظیم کا مقصد اعتماد یقین اور تنظیم کے ساتھ وفاداری کرنا ہے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آپ ایک کارکن بن سکتے ہیں۔
اصوبائی کابینہ نے پاراچنار کے معاملے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سے بات کرنے اور اس معاملے پر اجلاس منعقد کرانے پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈی آئی خان میں تنظیم سازی کا عمل کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں تکفیریوں حملہ، شہید پولیس اہلکار عاشق حسین کی نماز جنازہ ادا
اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل نے شرکت پر تمام کابینہ کا جبکہ اجلاس کی میزبانی پر خورشید انور اخونزادہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام شہدائے ملت جعفریہ اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔