مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

محرم الحرام کے آغاز پر آستان قدس رضوی کی جانب سے پرچم تقسیم

شیعہ نیوز: محرم الحرام کے آغاز پر عراق کی طرح ایران میں بھی سیاہ پرچم کی تبدیلی کی گئی، مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ایام عزا کی مناسبت سے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا گیا، تقریب میں آستان قدس رضوی کی جانب سے آٹھ نادر پرچم تقسیم کیے گئے، جن میں پانچ پرچم ایرانی ہیئتوں کو تقسیم کیے گئے، ایک پرچم عراق کی ہیئت کو تقسیم کیا گیا، ایک پرچم ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی ہیئت الجواد فائونڈیشن کو دیا گیا جبکہ ایک پرچم پاکستان سے تعلق رکھنے والی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو دیا گیا، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یہ مسئول شعبہ مشہد مقدس آقائے عقیل حسین خان نے وصول کیا۔ تمام پرچم حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے متولی حضرت آیت اللہ مروی کے ھاتھوں سے تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button