جرمنی، شولتز حکومت کو بحران کا سامنا، وزیر خزانہ برطرف
شیعہ نیوز : جرمنی کے چانسلر اولاف شولتز کی جانب سے وزیر خزانہ کو برطرف کرنے کے بعد حکومت بحران کا شکار ہوگئی ہے۔
اے ایف پی کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کے چانسلر اولاف شولتز نے وزیر خزانہ کرسٹن لینڈلر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
اس موقع پر شولتز نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔ مشکل وقت میں فرار ہونے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر کا پارہ چنار پرامن مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان
وزیر خزانہ کی برطرفی کے بعد ان کی جماعت حکومت سے الگ ہوسکتی ہے۔
شولتز کی حکومت تین جماعتوں کے اتحاد سے تشکیل پائی ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے بارے میں اختلافات کے بعد وزیر خزانہ کو برطرف کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے لئے سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ تینوں اتحادی جماعتیں بجٹ اور دیگر امور کے بارے میں اختلاف نظر رکھتی ہیں۔
مبصرین کے مطابق حالیہ سیاسی بحران کے نتیجے میں جرمنی میں قبل از انتخابات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔