پاکستانی شیعہ خبریں

قائد اعظم کے افکار کی پیروی میں مسلمانوں کی فلاح ہے، مولانا عون نقوی

شیعہ نیوز:ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان کے نظریہ اور افکار کی پیروی میں بر صغیر کے مسلمانوں کی فلاح ہے ، آج برصغیر میں بسنے والے مسلمان حضرت قائد اعظم کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کے راستے کو ترک کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ قائد کی زندگی کا مقصد پاکستان کو امن کا گہوارا بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں ایک ایسے معاشرے کی تشکیل تھا جس میں تمام مسلمان اور دیگر مذاہب اور اقلیتیں برابر کے حقوق کے ساتھ رہ سکیں لیکن آج ہمارے یہاں اس اصول کو یکسر فراموش کردیا گیا ہے اور ہر شخص ملک میں ایسا نظام اور نظریہ لانا چاہتا ہے جو صرف مخصوص لوگوں کا ہو جبکہ اسلام میں بھی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ تمام مکاتب فکر اور ادیان اپنے اپنے معاملات میں آزاد ہیں اور یہی فکر و فلسفہ قائد نے پاکستانی قوم کو دیا تھا لیکن افسوس ہم اس سے منحرف ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button