مشرق وسطی

یمن پر حملے کیلئے اسرائیل کو حسب سابق اتحادیوں کی مدد لینا پڑی

شیعہ نیوز: یمن پر حملے کیلئے جارح صیہونی ریاست کو حسب سابق اپنے اتحادیوں کی مدد لینا پڑی۔ یمن پر اسرائیلی جارحیت کے دوران 25 جنگی طیاروں نے حصہ لیا جن میں ایف 35 طیارے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے سرکاری امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ F-35 جنگی طیاروں نے یمن میں کئی اہداف پر حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی نے یمن کی فضائی حدود میں ایندھن بھرنے والے طیارے کے ذریعے "اسرائیل” کی مدد کی۔

اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طیارہ یمن کی فضائی حدود میں دشمن اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرتا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے اشارہ کیا کہ "اطالویوں نے یمن کی فضائی حدود میں ایندھن والے طیارے کے ذریعے ہماری مدد کی۔ عسکری ماہرین کے مطابق اسرائیل اور یمن کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر کا فیصلہ ہے۔ کوئی بھی جنگی طیارہ اسرائیل سے براہ راست یمن پر حملہ نہیں کر سکتا اس کیلئے راستے میں کم از کم دو مرتبہ ایندھن بھرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button