اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فورسز بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے چوکنا ہیں، آرمی چیف

شیعہ نیوز: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موجودہ خطرات میں جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز، بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے چوکنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ساتویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کےشرکاء نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء میں ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، نوجوان، سول سوسائٹی، میڈیا اور اکیڈیمیا کے ارکان شامل تھے، ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان سمیت قومی اور صوبائی معاملات کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن اور استحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی، سخت جدوجہد سے حاصل امن کے نتائج سامنے آرہے ہیں، صوبے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دیرپا استحکام کیلئے عوام کی بہتری کی حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، سیکیورٹی فورسز، بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے چوکنا ہے، قوم امن واستحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی ہے۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ موجودہ خطرات میں جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے، قومی قیادت اور فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے، قومی اور صوبائی سطح پر دیگر ریاستی اداروں کیساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button