پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افواج کی توہین کے پیچھے غیرملکی ایجنڈا کارفرما ہے‘ حسین مقدسی

شیعہ نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی توہین کے پیچھے غیر ملکی ایجنڈا کارفرما ہے۔ ذات اور جماعت کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔ حکومت آئی ایم ایف کا پیچھا چھوڑ دے۔ موسوی جونیجو معاہدے کی منظوری کے 38سال مکمل ہونے اور تحفظ نظریہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو ریلیف دینے کی خبریں تشویش ناک ہیں۔ ملکی سالمیت کیلئے پنڈورا باکس کھولنے سے گریز کیا جائے۔ ازلی دشمن بھارت کیلئے پاکستان کا وجود ناقابل برداشت ہے۔ علامہ بشارت امامی، علامہ قمر زیدی، علامہ شبیہہ الحسن کاظمی، مفتی باسم زاہری، بو علی مہدی، حسن کاظمی، عمار یاسر علوی، علامہ اجلال حیدر، علی اجود نقوی، محمد عباس کاظمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button