دنیا

افغانستان میں باقی رہنے والے غیر ملکی فوجیوں کو دشمن سمجھا جائےگا

شیعہ نیوز: افغان طالبان رہنما سہیل شاہین نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ افغانستان میں باقی رہنے والے غیر ملکی فوجیوں کو دشمن سمجھا جائےگا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلا کےبعد فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے۔

سہیل شاہین نے کہاکہ دوحہ معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل ظاہر کیا جائےگآ اور حتمی فیصلہ طالبا ن قیادت کا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ طالبان غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں لیکن سفارت کاروں، این جی اوز، سفارتخانے اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہیں، طالبان ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں باقی رہنے والے فوجیوں کو دشمن تصور کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button