پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم کے معاون سیکرٹری تنظیم سازی نامزد

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر عارف حسین الجانی کو ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی معاون سیکرٹری امور تنظیم سازی مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے یہ فیصلہ عارف الجانی کی بہترین قومی خدمات، مذہبی جوش و ولولہ اور لگن کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ عارف الجانی نے اعتماد کے اس اظہار پر ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری دیانت داری اور بھرپور جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button