پاکستانی شیعہ خبریں

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رکن و سابق مرکزی صدر افضل حسین جعفری انتقال کرگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رکن اور سابق مرکزی صدر افضل حسین جعفری طویل علالت کے بعد رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ۔مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سمیت اہم ملی و قومی شخصیات کی جانب سے افضل حسین جعفری کی رحلت پر اظہار افسوس۔

زرائع کے مطابق افصل حسین جعفری طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں نندو شہر ضلع بدین میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری سمیت سینئر اراکین، تنظیم اصغریہ کے پہلے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ لغاری، سید شکیل شاہ حسینی، ڈاکٹر فدا حسین خواجہ سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے مرحوم کے فرزند انجنئیر مستجاب مصطفیٰ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم افضل جعفری تنظیم کیلئے شفیق باپ کی حیثیت رکھتے تھے، آپ نے ہر وقت، ہر عمل میں ہماری حوصلہ افزائی فرمائی اور ملت کے جوانوں کی تربیت کا بہتر انتظام کیا، آپ کی وفات نے رنج و غم طاری کر دیا ہے، تنظیم ایک شفیق باپ سے محروم ہوگئی ہے۔

افضل حسین جعفری کے انتقال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سمیت ملی و قومی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رکن و سابق مرکزی صدر افضل حسین جعفری کی رحلت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button