امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور مقبوضہ علاقوں کے خلاف یمنی فوج کی چار بڑی کارروائیاں
شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے شمالی بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری بیڑے "یو ایس ایس ہیری ٹرومین” کے خلاف چار فوجی کارروائیوں کے ساتھ ہی ام الرشراش ، حیفا اور عسقلان میں صیہونی حکومت کے اہم اہداف پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے صنعا میں غزہ کی حمایت میں نکلنے والی ایک ریلی میں پڑھے گئے ایک بیان میں کہا: یمنی میزائل یونٹ نے جنوبی مقبوضہ فلسطین کے ام الرشراش علاقے میں صیہونی دشمن کے اہم ٹھکانوں کو چار کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب ! پاراچنار امن معاہدے پر عمل درآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہے
انہوں نے مزید کہا: "ڈرون فورس نے بھی دو فوجی کارروائیاں کی ہیں اور حیفا میں صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کو تین ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ، ایک اور کارروائی میں، عسقلان میں دشمن کے ایک اہم ہدف پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، اور یہ آپریشن بھی کامیاب رہا ۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: "تیسرے آپریشن میں، جو چوتھے آپریشن کے ساتھ کیا گیا، یمنی بحریہ نے شمالی بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری بیڑے یوایس ایس ہیری ٹرومین پر کئی ڈرونز سے حملہ کیا۔”
بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اس آپریشن کی کامیابی کا ذکر کیا اور کہا: ’’بحیرہ احمر میں داخل ہونے کے بعد جہاز پر یہ ساتواں حملہ ہے‘‘۔