
آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب ! پاراچنار امن معاہدے پر عمل درآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہے
لہذا شیعیان حیدرکرارؑ پاراچنار امید کرتے ہیں پاک فوج بگن میں ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کا آغاز کرکے خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنائے گی جوکہ آپ کا فرض اولین بھی ہے ۔
شیعہ نیوز : آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب ! پاراچنار امن معاہدے پر عمل درآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہے، شیعیان حیدر کرارؑ کا مطالبہ سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں قیام امن کیلئے ریاست کی سرپرستی میں شیعہ سنی قبائل کے درمیان طے شدہ معاہدے کو ایک بار پھر بگن سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کےسفاک دہشت گردوں نے پیروں تلے روند ڈالا ہے ۔
پشاور سے پاراچنار جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر بھی اعلانیہ راکٹ حملہ کرکے اشیائے خوردونوش کو بے دردی سے لوٹ لیا، شیعہ ٹرک ڈرائیوروں کو بہیمانہ انداز میں شہید کیا اور ٹرکوں کو آگ لگا دی ہے ۔
افسوس ناک اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ بگن کے مقام پر جس وقت سرکاری اور فوجی حفاظت میں جانے والے اس قافلے کی لوٹ مار کا یہ بازار گرم تھا اس وقت فضاؤں میں فوجی ہیلی کاپٹرز کا کشت جاری تھا۔
تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل تیسری بار حملے اور معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد شیعیان پاراچنار بھی اخلاقی طور پر کسی معاہدے کے پابند نہیں رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر محمد علی سیف کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی منتیں ترلے کرنے میں ناکام
سوشل میڈیا پر شیعہ صارفین کی جانب سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ریاست کی سرپرستی میں طے شدہ معاہدے کی پامالی ، راستوں کی بندش اور مسلسل امدادی قافلوں پر حملوں کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یکسر ناکامی کے بعد پاراچنار کے غیور عوام کی نگاہیں آپ پر مرکوز ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے مسئلہ پاراچنار کے حل میں جس تساہل پسندی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بعد آپ پر ہی امن وامان کے قیام اور شیعیان پاراچنار کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
لہذا شیعیان حیدرکرارؑ پاراچنار امید کرتے ہیں پاک فوج بگن میں ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کا آغاز کرکے خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنائے گی جوکہ آپ کا فرض اولین بھی ہے ۔