
مغربی کنارے ميں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں چار فلسطینیوں کی شہادت
شیعہ نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں نور شمس کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی جنرل اتھارٹی برائے شہری امور نے کہا کہ اس نے وزارت صحت کو مطلع کیا ہے کہ قابض فوج نے نور شمس کیمپ میں تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ شہداء میں چالیس سالہ جہاد محمود حسن مشارقہ،23 سالہ خالد مصطفی شریف عامر اور محمد غسان ابو عابد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ کے دوسرے دن ہم تل ابیب میں ہوں گے، تل ابیب کو قاہرہ کا آتشیں پیغام
اس سے قبل آج مقامی ذرائع نے مزاحمت کار جہاد مشارقہ اور محمد غسان ابو عبید کی شہادت کی تصدیق کی۔ انہوں نے شہادت سے قبل نور شمس کیمپ میں قابض فوج پر ‘گھات لگا کر حملہ کیا۔
رپورٹ ميں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان تینوں فلسطینیوں کو بدھ کی رات گولی مارکر شہید کیا اور ان کے جنازے اب تک نہيں دیئے ہیں۔
نور شمس کیمپ مزاحمت کاروں اور قابض صیہونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ گذشتہ اتوار کی صبح سے جاری ہے۔
قابض صیہونی فوج نے مسلسل انیس روز سے طولکرم شہر اور نور شمس کیمپ پر اپنی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اور فلسطینی باشندوں کو زبردستی نقل مکانی کرنے کے علاوہ گھروں کو جلاؤ گھیراؤ ، سڑکوں کو بلڈوز کرنے اور انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔