لکی مروت، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن صدر لکی مروت پر حملہ کیا اور مدد کے لئے پہنچنے والی بکتر بند گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار گاڑی میں سوار تھے، جو حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عدالتی اصلاحات، قانون میں ترمیم کے بعد نوازشریف کو بھی اپیل کا حق مل گیا
پولیس حکام نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے سے پولیس سٹیشن کا کچھ حصہ منہدم بھی ہوا، جس کے باعث چند اہلکار ملبے تلے دب گئے۔
شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار، علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق، کانسٹیبل گلتیاز، اصغر، امانت اللہ، عارف اور سردار علی شامل ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔