مشرق وسطی

فرانس اور امارات کے مابین 14 ارب یورو کی لاگت کے اسلحہ معاہدے پر دستخط

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس کے صدر عرب ممالک پر ہتھیار فروخت کرنے کیلئے مغربی ایشیاء کے ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کل اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں فرانس اور متحدہ عرب امارات کے مابین 14 ارب یورو کی لاگت کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی رو سے فرانس متحدہ عرب امارات کو 80 رافائل جنگی طیارے دے گا۔

فرانس کے صدر اپنے سعودی عرب کے دورے میں بھی سعودی ولیعہد بن سلمان کے ساتھ ایک ایسے ہی معاہدے پر دستخط کریں گے تاکہ گزشتہ 7 سال کے دوران یمن پر سعودی اور امارات کی جارحیت سے ان کی متاثر ہونے والی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button