دنیا

فرانس کا مصنوعات کے بائیکاٹ کا عمل فوری طور پر روکنے کی اپیل

فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان کے ردعمل میں مسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ کے بعد فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور فرانس کے خلاف احتجاج کی کال بے بنیاد ہے اور اس کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بیان میں کہا گیا کہ فرانس کے خلاف جاری تمام جارحیت روکی جائے۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق یہ تمام اقدامات ایک بنیاد پرست اقلیت کے اشاروں پر اٹھائے جا رہے ہیں۔فرانسیسی حکومت کے مطابق فرانس نے اپنے اتحادی ممالک کو فرانس کا موقف واضح کرنے کے لئے سفارتی ذرائع کی مدد حاصل کی ۔ فرانس نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بائیکاٹ کے مطالبات سے خود کو دور کر لیں اور فرانسیسی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close