دنیاہفتہ کی اہم خبریں

فرانس کا امریکہ پر معاشی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ جس طرح دوسرے ممالک پر بلا وجہ پابندیاں عائد کرتا رہا ہے اب وہ خود اس جال میں پھنس رہا ہے۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ برونو لومر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ایئر بس کے خلاف اقدام کیا تو امریکہ کے خلاف بھی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

فرانسیسی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر امریکہ نے یورپی یونین اور فرانس کی طرف دست دراز کرنے کی کوشش کی تو اسے یورپی ممالک کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یورپی محصولات اور طیاروں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button