
فرانس کے شہر کلمار میں ایک مسجد پر کار سے حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی فرانس کے شہر کلمار میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی مسجد کی دیوار سے ٹکرا دی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
فرانس کے مقامی حکام کے مطابق اس واقعے میں مسجد اور مسجد کے گیٹ کو نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ حملہ دہشت گردانہ تھا یا نہیں ۔
اس واقعے کے فورا بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مسجد کے اطراف کے علاقے کو سیل کردیا اور گاڑی کے ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا ۔
فرانس کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ڈرائیور کے علاوہ کوئی اور زخمی نہیں ہوا ہے۔
فرانس سمیت پورے یورپ میں حالیہ برسوں میں ہونے والے اسلام دشمن حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔