مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ خامنہ ای: فرانس اور یورپی ممالک دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں پھر انسانی حقوق کا دم بھرتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العطمی سید علی خامنہ ای نے حالیہ انتخابات کو عوامی مشارکت کا شاندارا جلوہ قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ کارنامہ ایرانی عوام کا ایک عظیم کارنامہ ہے جو انہوں نے انجام دیا ہے

ایران میں عدلیہ کے قومی دن کے موقع پر ، عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ حالیہ انتخابات حقیقت میں ایک شاندار اور عظیم کارنامہ تھے اور یہ کارنامہ ایرانی عوام نے انجام دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے حالیہ انتخابات میں عوامی مشارکت کے بارے میں کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو بیہودہ اور لاحاصل قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ حالیہ انتخابات کی عظمت سے انکار کے لیے پوری کوششیں کی گئی خط لکھے گئے اور سوشل میڈیا پر باتیں کی گئیں مگر سب لاحاصل رہیں کیونکہ انتخابات پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں۔

آپ نے امریکہ برطانیہ اور خطے کے رجعت ملکوں کے سیکڑوں ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں کی جانب سے ایران کے انتخابات کے خلاف چلائی جانے والی طویل پروپیگنڈا مہم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں کب

ایسا ہوتا ہے کہ مخالفین کی فعال اور اثرانداز ہونے والی پوری پروپیگنڈا مشینری صرف ایک کام میں جٹ جائے کہ لوگوں کو انتخابات میں شرکت سے باز رکھا جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن کی پروپیگنڈا مشینری نے عوامی مشارکت میں کمی کے لیے عوام کی معاشی مشکلات سے ا میدیں وابستہ کر رکھی تھیں اور انہوں نے اپنی پوری کوشش بھی کی ، انہیں بیس سے پچیس فی صد تک ٹرن آوٹ کی امید تھی لیکن ان کی امیدیں پوری نہیں ہوئیں۔

آپ نے فرمایا کہ ماہرین کی رائے کے مطابق، دس فی صدلوگ کورونا کی مشکلات کے باعث انتخابات میں شرکت نہیں کرسکے۔ تمام تر مسائل اور مشکلات کے باجود ، عوام نے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیکر عظیم کارنامہ انجام دیا، اور انتخابات کی مخالفت اور بائیکاٹ کی ترغیب دلانے والوں کو زور دار طمانچہ رسید کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ، اٹھارہ جون کے انتخابات امیدواروں کی کامیابی اور ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات میں اصل فاتح ایرانی قوم اور وہ تمام لوگ ہیں جنہوں نے انتخابات کو پرجوش ا ور ولولہ انگیز بنایا اور عوام کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کرنے والوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ، ایران کے انتخابات کے بارے میں ایک امریکی عہدیدار کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ، امریکی انتخابات کی رسوائی ساری دنیا کے سامنے ہے اور آج یہ رسوائے زمانہ لوگ ایران کے انتخابات کے بارے میں زبان درازی اور اس میں نقص نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اتنی واضح رسوائی کے بعد امریکہ کو انتخابات کے بارے میں بات کرنے کا بھی حق حاصل نہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اٹھائیس جون انیس سواکیاسی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کی بہتّر اہم شخصیات منجملہ اس وقت کے عدلیہ کے سربرا آیت اللہ بہشتی کی شہادت کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ دہشت گردوں نے ایرانی عوام کے خلاف سنگین جرم کا ارتکاب کیاتھا آپ نے فرمایا کہ جن قاتلوں نے اعتراف کیا کہ یہ دہشت گردی انہوں نے انجام دی ہے وہی عناصر آج یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کا دعوی کرتے ہیں دندناتے پھر رہے ہیں آپ نے فرمایا کہ فرانس اور دیگر یورپی حکومتوں کو شرم نہیں آتی کہ وہ دہشت گردوں کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اور اس کے بعد انسانی حقوق کا دم بھی بھرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button