پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، اطفال شہدائے ملت جعفریہ کیلیے مفت بکرا منڈی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہدائے ملت جعفریہ کےاہل خانہ کی کفالت کرنے والے ادارے شہید فاونڈیشن کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اطفال شہدائے ملت جعفریہ کیلیے مفت بکرا منڈی کا اہتمام کیا گیا۔

مفت بکرا منڈی آئی آر سی امام بارگاہ سے ملحقہ شہید فاونڈیشن ہسپتال کی زمین پر لگائی گئی جس میں 84 خانوادگان شہدا میں مفت بکرے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر شہید مولانا غلام محمد امینی کے فرزند و سینٹرل کمیٹی کے ممبر محمد ہانی امینی،بھائی مولانا مولانا بشیر حسینی نگران کمیٹی کے ممبر علامہ باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین کراچی کی سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، مولانا ملک غلام عباس سمیت علماء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں 25 جولائی کودفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

کراچی کی طرح ملک کے مختلف شہروں میں بھی اس ہی طرز پر مفت بکرا منڈیوں کا اہتما م کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ شہید فاونڈیشن پاکستان بھر کے 66 شہروں سے 1920 خانوادہ شہدا ئےملت جعفریہ کی مستقل کفالت کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے جو اپنے تئیں ایک عظیم کارنامہ ہے۔

ے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button