پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جیکب آباد، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے گوٹھ علی نواز خان گولاٹو ضلع جیکب آباد میں متاثرین سیلاب کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر وحید احمد شاہ اور ڈاکٹر عبدالوحید پٹھان نے 114 مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت دوائیں دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب میں بیماریوں کا پھیلاؤ خطرے کی گھنٹی ہے۔ محکمہ صحت متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکتے ہوئے متاثرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرے۔ متاثرہ علاقوں میں حکومت موبائل فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کرتے ہوئے غربت کے مارے مفلس لوگوں کے مفت معیاری علاج معالجے کو یقینی بنائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانیوں کا دورہ اسرائیل، حکومتی و ریاستی ادارے بھی ملوث ہیں، علامہ شیخ صادق جعفری

انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے لئے فلاحی اداروں اور اہل خیر کی خدمات قابل صد تعریف ہیں۔ جبکہ حکومتی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اگر اہل خیر اور فلاحی ادارے لوگوں کی خدمت کے لئے بروقت اقدامات نا کرتے تو آج ہم انسانی المیے کا مشاہدہ کرتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرین بارش و سیلاب کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں تعاون کرے۔ فلاحی ادارے متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مقامی رہنماء کونسلر نورالدین گولاٹو زوار دلدار حسین گولاٹو علی نواز خان نے میڈیکل کیمپ نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button