دنیا

پاکستان میں انتخابی عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہونا چاہیے، واشنگٹن

شیعہ نیوز: امریکی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکہ کے ساتھ کشیدگی پیدا کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی، ایروانی

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پر تشدد واقعات، میڈیا پر پابندی، انٹرنیٹ کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے، چاہتے ہیں الیکشن کے عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو آزادانہ، منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button