دنیاہفتہ کی اہم خبریں

منافقوں کے خلیفہ طیب اردوغان نے اسرائیل سے تعلقات بہترکرنے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خلیفہ سمجھنے والے پاکستانی حیران و پریشان ہوگئے، رجب طیب اردوغان نے اسرائیل سے تعلقات بہتر بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیروزگ آئندہ ماہ ترکی کا دورہ کریں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے طلباء کا یمن میں جرائم کے خلاف بین الاقوامی فورمز کی خاموشی پر تنقید

ترک صدر کے اس بیان کے بعد پاکستان میں بسنے والے منافق جوترک صدر طیب اردوغان کو خلیفۃ المسلمین بنا کر پیش کررہے تھے، اب اس بیان کے بعد ان کا منہ بند ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے مارچ سن 1949 میں اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا اور یوں وہ پہلا اسلامی ملک بن گیا تھا، جس نے اس یہودی ریاست کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button