آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ضروری ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیساتھ غیر جانبداری ضروری ہے مگر عملی طور پر صورتحال مختلف ہے۔
علامہ سبطین سبزواری کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ہی معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے، مگر یہ تلخ حقیقت ہے کہ کچھ افراد کی وجہ سے عدلیہ متنازع بھی رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی۔ غیر جانبدار جج بھی عدلیہ میں موجود رہے اور اب بھی ہیں لیکن عدلیہ کو اپنے چہرے پر لگے داغ دھبوں کو دھونا ہوگا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے رویے اور مبینہ طور بیانات نے عدلیہ کی جانبداری پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔
یہ خبر بھی پڑھیں آرمی چیف کا دورہ کراچی، شہر قائد کی سیکیورٹی پر بریفنگ
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل، بینظیر بھٹو کیخلاف جانبدارانہ فیصلے، ججوں کی جانبداری کے آڈیو ٹیپس سمیت متعدد واقعات ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر سوالات موجود ہیں، جن کا عدلیہ کو نہ صرف جواب دینا چاہیے بلکہ اسے دھونا بھی چاہیے۔