اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آرمی چیف کا دورہ کراچی، شہر قائد کی سیکیورٹی پر بریفنگ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران صوبے خصوصاً کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، داخلی سلامتی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن، سندھ رینجرز کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے نفاذ میں تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی کو سراہا۔

آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فارمیشن، ایف ڈبلیو او، این ایل سی، این ڈی ایم اے کراچی کی بہتری میں کلیدی کردار ادا رہے ہیں، کراچی کو شہری سیلابی صورتحال سے تحفظ، متعلقہ شہری سہولیات کی بہتری کاوشوں میں شامل ہے، کراچی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ باقر زیدی کی وفد کے ہمراہ ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز سندھ پولیس کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے صوبائی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے میں سندھ پولیس کے اہم کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ پولیس شہدا کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی۔

آرمی چیف نے پولیس شہداء اور لواحقین کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین کو پاک فوج کی ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا۔ قبل ازیں کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button