پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ باقر زیدی کی وفد کے ہمراہ ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی جس میں سندھ بھر میں عزاداری اورعزاداروں کو درپیش مسائل پر گفتگوکی گئی۔

وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور صوبہ سندھ کے سیاسی سیکریٹری علی حسین نقوی شامل تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروا کر انہیں ورثاء سے ملایا جائے

علامہ باقر زیدی نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری سے ملاقات میں پورے سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے رینجرز کی کاوشوں کو خراچ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں سندھ بھر میں عزاداری کی راہ میں رکاوٹوں اور عزاداروں کے خلاف بلاجواز ایف آئی آرز اور کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کی جانب سے عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے علامہ باقر زیدی اور وفد کو ان مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button