اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروا کر انہیں ورثاء سے ملایا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھوجانی ہال کراچی میں عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروا کر انہیں ورثاء سے ملایا جائے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنا عوام کو خودکشیوں کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے، علماء، خطباء اور ذاکرین کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سفیر عزا سید ندیم رضا سرور پاکستان پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروا کر ان کو ان کے ورثاء سے ملایا جائے، ہم کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور وہاں پر چلنے والی اسلامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں، ہم سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button