دنیا

فرانسیسی کتا امریکی کمیونٹی کا میئر منتخب

شیعہ نیوز:امریکی ریاست کینٹکی کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی ریبٹ ہیش کی جانب سے بُل ڈوگ نسل کا فرانسیسی کتا بطور میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔

امریکی ریاست کینٹکی کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی ریبٹ ہیش کی جانب سے ’ویلبر بیسٹ‘ نامی ایک فرانسیسی کتے کو اپنا میئر منتخب کر لیا گیا ہے، ریبٹ ہیش ہیسٹوریکل سوسائٹی کے مطابق نو منتخب میئر ویلبر بیسٹ کو جتوانے کے لیے عوام کی جانب سے 13,143 ووٹ ڈالے گئے۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
فرانسیسی کتا امریکی ریاست کا میئر منتخب
امریکی ریاست کینٹکی کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی ریبٹ ہیش کی جانب سے بُل ڈوگ نسل کا فرانسیسی کتا بطور میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔

امریکی ریاست کینٹکی کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی ریبٹ ہیش کی جانب سے ’ویلبر بیسٹ‘ نامی ایک فرانسیسی کتے کو اپنا میئر منتخب کر لیا گیا ہے، ریبٹ ہیش ہیسٹوریکل سوسائٹی کے مطابق نو منتخب میئر ویلبر بیسٹ کو جتوانے کے لیے عوام کی جانب سے 13,143 ووٹ ڈالے گئے۔

ریبٹ ہیش ہیسٹوریکل سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ روز ویلبر بیسٹ کی جیت کا اعلان اپنے تصدیق شدہ فیس بُک پیج پر کیا گیا جس میں کمیونٹی کی انتظامیہ کا بتانا تھا کہ ریبٹ ہیش میں میئر کی سیٹ کے لیے الیکشن کروائے گئے تھے۔

اس الیکشن کے عمل میں 22,985 افراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا، الیکشن کے نتائج کے مطابق ریبٹ ہیش کے نو منتخب میئر 13 ہزار 143 حاصل کر کے فاتح قرار پائے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ ’کینٹکی ڈاٹ کام‘ کے مطابق او ہائیو ندی کے کنارے بسنے والی غیر کارپوریٹ کمیونٹی، ریبٹ ہیش 1990ء سے ہی کتوں کو اپنی کمیونٹی کا میئر منتخب کر رہے ہیں ۔

نو منتخب میئر کی ذمہ داریوں میں اپنی کمیونٹی کی فلاح کے لیے فندز جمع کرنا بھی شامل ہے۔

ویلبر بیسٹ کے ترجمان (انسان) ایمی نولینڈنے میڈیا سے گفتگو کے دوران نو منتخب میئر کی جانب سے ووٹرز کے اعتماد اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button