دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ بدحواسی کا شکار، واشنگٹن میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدحواسی کا شکار ہوگئے ہیں اور واشنگٹن میں بڑی تعداد میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاہ فام شہری کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاکت کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں بےامنی انتہائی ذلت آمیز ہے، لاقانونیت اور تشدد کے خاتمے کے لیے فوج کو متحرک کیا جائے گا، بطور صدر میری پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری امریکا اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ کو روکنے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کر رہا ہوں، ذمےداروں کو بھاری جرمانے اور طویل وقت کے لئے قید کی سزائیں دلائیں گے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کیس میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ اس سے قبل انہوں نے ریاست کے گورنرز کو بھی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا کہا تھا۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے نزدیک چرچ کا بھی دورہ کیا جسے مظاہرے کے دوران آگ لگائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button