پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بار ایسوسیشن کی جانب سے شیعہ لا پتہ افراد کے خانوادے کی مکمل حمایت

شیعہ نیوز:6 محرم الحرام کے دن شام کو شیعہ لا پتہ افراد کے خانوادے کی حمایت کے لئے وکلاء کی بڑی تعداد حمایت کرنے نمائش بھوک ہڑتالی کیمپ پر آئی تو سندھ ہائی کورٹ بار کے جرنل سیکریٹری جناب عامر نواز نے خانوادہ اور میڈیا سے خطاب کرا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وکلاء انصاف پسندوں کے ساتھ اور انصاف شکنی کرنے والو کے خلاف ہیں۔ ہمارے ریاستی اداروں کو چاہیے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے آرڈرز کے تحت تمام لا پتہ افراد کو بازیاب کریں۔ اگر اُنہو نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کریں ۔ یہ کالا قانون کو خود ساختہ بنایا گیا ہے کہ رات گئے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے اور پاکستانیوں کو لا پتہ کردیا جاتا ہے ۔
ہم بار ایسوسیشن کی جانب سے شیعہ لا پتہ افراد کے خانوادے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

سماجی رہنما علی پلح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیمیں اور شخصیات شیعہ لا پتہ افراد کے خانوادے کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

کراچی بار ایسوسیشن کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم خانوادہ کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔

اس موقع پر مختلف اساتذہ بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button