مشرق وسطی

حرم حضرت معصومہؑ میں دفتر رہبر معظم کیجانب سے سید حسن نصر الله کی والدہ کی مجلس ترحیم

شیعہ نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” کے سربراہ "سید حسن نصر الله” کی والدہ اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ جس کے بعد دنیا بھر سے سیدِ مقاومت کے لئے تعزیتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسی حوالے میں گزشتہ روز ایران کے علمی و معنوی شہر قم المقدس میں حرم حضرت معصومہ سلام الله علیها کے احاطے میں امینِ مقاومت کی والدہ کی مجلس ترحیم کا آغاز ہوا۔ یہ مجلس عزاء دفتر رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کروائی گئی۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اس روحانی محفل میں قدس فورس کے سربراہ جنرل "اسماعیل قاآنی”، قدس فورس کے نائب سربراہ جنرل "فلاح زاده”، شیعیان بحرین کے قائد آیت الله "شیخ عیسیٰ قاسم” اور حرم حضرت معصومہ سلام الله علیها کے متولی آیت الله "سید محمد سعیدی” شریک تھے۔

مذکورہ بالا شخصیات کے ساتھ ساتھ مرکز فقهی ائمه اطهار کے سربراہ آیت الله "محمدجواد فاضل لنکرانی”، انجمن مذاہب کے چئیرمین آیت الله "حسین شهریاری”، عالمی مجلس اہل بیت علیہم السلام کے روح رواں "آیت الله رمضانی”، حجت الاسلام "محمد حسین رحیمیان”، مسجد جمکران کے متولی حجت الاسلام "علی اکبر اجاق نژاد”، جامعه المصطفی العالمیه کے ڈائریکٹر "آیت الله عباسی” اور قم کے گورنر "سید محمد آقامیری” اس تقریب میں شامل تھے۔ اس دوران سید حسن نصر الله کے لئے رھبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ جب کہ فلسطینی عوام کے لئے انقلاب اسلامی کی حمایتی کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ "محمد حسن اختری” نے اس معنوی مجلس سے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button