مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ: دیر البلح بازار میں قتل عام میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

شیعہ نیوز: منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ایک نیا قتل عام کیا جس میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ دیر البلح میں 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دوسرا اجتماعی قتل عام ہے۔ اس میں دیر البلح میں شہریوں کے ایک مرکز پر بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوگئے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے دیرالبلح میں تازہ قتل عام میں 9 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں اکثریت بچوں اور عورتوں ہے۔ یہ قتل عام دیرالبلح کے بازار میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : افسوسناک خبر! پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ دو درجن سے زائدزائرین شہید درجنوں زخمی

ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں البرکہ گول چکر کے قریب شہریوں کے ایک ھجوم کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

بم دھماکے میں دیر البلح مارکیٹ کےچوک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ وہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد پناہ لیے ہوئے تھے۔ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے لیے فوری طبی امداد کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا جس کے نتیجے میں مزید شہادتوں کا خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button