افسوسناک خبر! پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ دو درجن سے زائدزائرین شہید درجنوں زخمی
واضح رہے کہ اس سال ایرانی حکومت نے پاکستانی زائرین کو اپنی بسوں کے ہمراہ ایران میں داخل ہونے کے احکامات دیئے تھے لہذا زمینی راستے سے عراق جانے والے تمام قافلے پاکستان سے اپنی اپنی بسوں میں عراق کی جانب عازم سفر ہیں۔ خدا وند متعال تمام زائرین کی جان ومال کی حفاظت فرمائے۔ آمین
شیعہ نیوز: چہلم امام حسینؑ میں شرکت کیلئےپاکستان سے عراق جانے والی زائرین کی بس کا ایران کے شہر یزد میں خطرناک حادثہ ، خوفناک حادثے میں دردرجن سے زائد کے شہید اور درجنوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لاڑکانہ صوبہ سندھ پاکستان سے براستہ ایران چہلم امام حسینؑ میں شرکت کیلئے کربلائے معلیٰ عراق جانے والے زائرین کی بس ایک خوفناک حادثے کا شکارہوگئی ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایران کے سرحدی شہر یزد کے علاقےدھشیرکے مقام پر آج شب تقریباً 10 بجے پاکستانی زائرین کی بس جس میں 53 افراد سوار تھے راستہ سے منحرف ہونے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئی ۔25زائرین موقع پر شھید ہوگئے ہیں جس میں مردخواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایک جھوٹی خبر کی وجہ سے مسلم مخالف فسادات پھوٹے
اربعین فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت نازک ہے اورمقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ایرانی ہلال احمر کے رضاکار جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
کاروانِ کا تعلق سالار اطہر شاہ لاڑکانہ سندھ سے بتایا گیا ہے ۔تمام عزیزان سے دعا کی التماس ہے ۔جو پاکستان سے زائرین آرہے ہیں وہ جلد از جلد اس مقام پر پہنچیں اور اپنے مومن بھائیوں کی مدد کریں ۔ڈرائیور حضرات سے گزارش خدارا گاڑی سکون سے چلائیں اور تمام فنی لوازمات کو درست رکھیں ۔
واضح رہے کہ اس سال ایرانی حکومت نے پاکستانی زائرین کو اپنی بسوں کے ہمراہ ایران میں داخل ہونے کے احکامات دیئے تھے لہذا زمینی راستے سے عراق جانے والے تمام قافلے پاکستان سے اپنی اپنی بسوں میں عراق کی جانب عازم سفر ہیں۔ خدا وند متعال تمام زائرین کی جان ومال کی حفاظت فرمائے۔ آمین