مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ متحدہ ریاست فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، اردنی بادشاہ عبداللہ دوم

شیعہ نیوز: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے مغربی کنارے سے غزہ کی علیحدگی کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ متحدہ فلسطینی ریاست کا جزو لاینفک ہے۔

ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کا دورہ کرنے والے اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم پدرو سانچز سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں عبداللہ دوم نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے اور اس علاقے میں انسانی امداد بھیجنے کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ہدف صرف حماس نہیں بلکہ فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، منیر اکرم

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور عام شہریوں کی حمایت میں اسپین کے موقف کو سراہا۔

اردن کی ایک ویب سائٹ "عمون” کے مطابق عبداللہ دوم نے غزہ اور مغربی کنارے کو الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت پر زور دیا اور کہا کہ غزہ متحدہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے۔

انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف حملے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور تناؤ میں اضافے کے خطرات سے خبردار کیا۔

عبداللہ دوم نے دو ریاستی حل کو مقبوضہ فلسطین میں سلامتی اور امن کا ضامن قرار دیا۔

اسپین کے وزیراعظم نے فلسطین اسرائیل تنازع کے مستقل اور منصفانہ حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button