مشرق وسطی

غزہ: اسرائیلی بمباری میں صحافی حائل النجار خاندان سمیت شہید

شیعہ نیوز: کل بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں البلد روڈ پر واقع مکان پر بمباری کے نتیجے میں صحافی حائل النجار اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے۔

غزہ میں صحافیوں کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ قابض جنگی طیاروں نے کم از کم ایک میزائل سے ہمارے ساتھی حائل النجار کے گھر پر گرایا جس کے نتیجے میں وہ اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قوم نے76سال میں ہرمذموم سازشوں کو ناکام بنایا، اسماعیل ھنیہ

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق النجار کی شہادت کے ساتھ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 144 ہو گئی ہے۔

انفارمیشن آفس نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں کہا ہے کہ گزشتہ روز یعنی پیر کو قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 20 صحافیوں کو گرفتار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button