مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں ایک اور اسرائیلی جاسوس طیارے کو مار گرایا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک عوامی محاذ برای آزادی فلسطین نے ایک اور اسرائیلی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ ابو علی مصطفی بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جاسوس طیارہ مشرقی غزہ کے علاقے رفح پر پرواز کر رہا تھا، جسے شناخت کرنے کے بعد مار گرایا گیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپیں مشرقی بیت المقدس کے علاقے العیزریہ ٹاؤن میں ہوئیں۔

فلسطین کی ہلال احمرسوسائٹی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی، آنسوگیس کے شیل پھینکے اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھیالیس افراد زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی شب سے العیزریہ ٹاؤن کا محاصرہ کر رکھا ہے اور کسی کو علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔

درایں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر داخلہ گلعاد اردان نے ہفتے کی شب دھمکی دی ہے کہ آئندہ منگل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد غزہ پر حملہ کردیا جائے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں غزہ میں جاری فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے گلعاد اردان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام آئندہ چند روز کے دوران غزہ میں فوجی کارروائی پر متفق ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے صیہونی وزیراعظم نے اپنے ایک ٹی وی پروگرام میں بھی غزہ پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ نیتن یاھو نے کہا تھا کہ انتخابات ہونے کے بعد غزہ پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔صیہونی حکام کی جانب سے غزہ پر حملے کی دھمکیاں ایسے وقت میں دی جارہی ہیں جب اسرائیل میں منگل کے روز پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ارادن اور نیتن یاھو دونوں کا تعلق لیکوڈ پارٹی سے ہے جسے سیاسی لحاظ سے انتہائی کمزور پوزیشن کا سامنا ہے لہٰذا غزہ کے خلاف جنگ اور زیادہ سے زیادہ فلسطینی علاقوں کو ہتھیانے کے وعدے کرکے انتہا پسند، صیہونیوں کے ووٹ بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button