مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں گرنے والا اسرائیلی ڈرون حماس کے حوالے

شیعہ نیوز: غزہ میں گرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مقامی لوگوں نے حماس کی انجینیرنگ کور کے حوالے کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ کے ایک گھر کی چھت پر گرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو جو بظاہر صحیح حالت میں تھا مقامی لوگوں نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو دے دیا ہے۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے کافی پس وپیش کے بعد اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول کی جاسوسی پرواز کے دوران غزہ میں گرگیا ہے۔

صیہونی وزارت جنگ نے ڈرون طیارے کے ماڈل کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا ہے کہ طیارے کے ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

چندروز قبل فلسطینی مجاہدین نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون پر پرواز کرنے والے ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close