مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پر بمباری اور ریلی پر فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید 97 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی جہازوں نے جمعہ کی رات غزہ کی پٹی میں متعدد مزاحمتی چوکیوں پر بمباری کی تاہم اس دوران کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد کے قریب حماس کی دو چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی سے قریبی صیہونی آبادکار بستی پر داغے جانے والے راکٹ کے جواب میں کیا گیا۔

دوسری جانب غزہ پٹی میں 81ویں حق واپسی مارچ کے موقع پر ہونے والے مظاہرے میں 97 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے 81 ویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں 97 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اس جمعے کو ہونے والاحق واپسی مارچ بالفور اعلانیہ شکست سے دوچار ہو جائے گا کے زیر عنوان منعقد ہوا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف کارتوس ، آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے کل کہا کہ اسرائیل کے خلاف 2014 میں 50 روزہ جنگ میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان ’’براء عادل عمور‘‘ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

پرامن حق واپسی مارچ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے غزہ پٹی میں یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو تیس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button