اسلامی تحریکیں

غزہ کی استقامت نے اسرائیلی دشمن کو درہم برہم کردیا، حماس

شیعہ نیوز: تحریک حماس کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استقامتی گروہوں کے درمیان بھرپور ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی استقامت نے اسرائیلی دشمن کو درہم برہم کر دیا اور اسے اس کے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ابو حمزہ نے کہا کہ فلسطینی استقامت نے مشکل ترین اور پیچیدہ ترین جنگ کی ہے۔

القدس بریگيڈ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ دشمن کے مقابلے میں کامیابی ملنے ہی والی ہے اور وہ ضرور ملے گی۔ ابو حمزہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ آخری کارتوس تک دشمن کا مقابلہ کریں گے، کہا کہ دشمن کا مستقبل تباہی و بربادی ہے اور یہ یقینی ہے اور صیہونی اگر سمجھتے ہيں کہ وہ فوجی طریقے سے غزہ میں اقتدار حاصل کرسکتے ہيں تو ہم غزہ کے جہنم میں ان کا استقبال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button