پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جی بی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار اہم ترین ریاستی ادارےہیں، علامہ سبطین

شیعہ نیوز : اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابی نتائج حیران کن نہیں۔جن سیلیکٹرز نے 25 جولائی 2018ءکے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی جیت کا فارمولا ایجاد کیا تھا، انہیں ماہرین نے گلگت بلتستان میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ووٹ کی بے توقیری کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک کوہروانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی حمایتی جماعتوں کو مصنوعی طریقے سے جتوایا گیا۔

جامعۃ النجف میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اسلامی تحریک کی گلگت بلتستان میں بھرپور نمائندگی رہی ہے،کلین سویپ کرکے حکومت بھی تشکیل دی ، حکومت کا حصہ بھی رہی اور اپوزیشن میں بھی اپنا جمہوری سیاسی کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ 15 نومبر کے الیکشن میں پہلا موقع ہے کہ ریاستی مشینری کے ذریعے جمہوری قوتوں کوہروایا گیا۔ جو کہ افسوسناک رویہ ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چرایا کر جعلی حکومت بنانا کوئی قومی خدمت نہیں کی جارہی ۔یہ جمہوریت اور عوام کی توہین ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close