اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، آغا راحت حسین

باہمی اختلافات ختم کر کے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اتحاد بین المسلمین کا ثبوت دیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان کے مشہور عالم دین آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دے سکتا تو سٹیٹ سبجیکٹ رول ختم کیوں کیا گیا؟۔

آغا راحت حسینی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ہم سب کو ایک ہو کر حقوق کیلئے آواز حق بلند کرنی ہوگی، شیعہ، سنی اور اسماعیلی بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سب سے پہلے امام حسینؑ کا ذکر کرتے ہیں، باہمی اختلافات ختم کر کے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اتحاد بین المسلمین کا ثبوت دیں اور انتشار پھیلانے والے اصل عناصر کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سے دو جوانوں کو غائب کیا گیا ہے، کئی دن ہوئے ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا، ہمیں بتایا جائے انہیں کس جرم میں اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button