اہم پاکستانی خبریں

عام انتخابات، تحریک لبیک نے لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

شیعہ نیوز: تحریک لبیک پاکستان نے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا لاہور سے آغاز کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی قیادت میں الیکشن کمپین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ٹھوکر نیاز بیگ سے ہوتے ہوئے دربار خادم حسین رضوی، داتا دربار، مینار پاکستان، ریلوے اسٹیشن، شالیمار چوک، صدر گول چکر، لبرٹی چوک، قینچی شنگھائی پل سے ہوتے ہوئے ایل ڈی اے گول چکر کاہنہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں نائب امیر پیر سید ظہیرالحسن شاہ، علامہ غلام عباس فیضی، مفتی عابد رضا، امیر ضلع لاہور عثمان مظفر نقشبندی سمیت امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم بھی تھامے ہوئے تھے، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان انتہاء پسند جماعت نہیں، اگر ختم نبوت، عافیہ صدیقی اور کشمیر پر بات کرنا جرم ہیں تو یہ جرم کرتے رہیں گے، کوٹ لکھپت کی جیل اور سامنے پھانسی گھاٹ بھی ہو تو پھر بھی ہم اپنے نظریہ پر کھڑے رہیں گے، کہتے تھے عمران ہماری ریڈ لائن ہے، ریڈلائن کو اکھاڑ دیا گیا لیکن کسی نے چوں بھی نہ کی ہم ہھتکریاں لگوا کے جیل جاکے تحریک لبیک والے ہی ہیں، ہمارا منشور کمزور، ناتواں کے لئے حضور کا نوجوان بن کر سامنے آنا ہے، جو قوم کا ڈاکو، غدار اور کشمیر بیچنے والا یہاں بدمعاش اور امریکہ ایئر پورٹ پر ان کی تھوک بھی خشک ہو جاتا ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button