مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنرل اسماعیل قاآنی کی مدافع حرم شہید مہدی بختیاری کے اہلخانہ سے ملاقات

شیعہ نیوز: سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے اسلام شہر میں مدافع حرم شہید ” مہدی بختیاری ” کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کل رات اسلامشہر میں مدافع حرم شہید ” مہدی بختیاری ” کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ جنرل قاآنی نے اس ملاقات میں مدافع حرم شہید مہدی بختیاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہلخانہ کو شہید مہدی بختیاری کی شہادت پر تعزیت اور تہنیت پیش کی۔ اطلاعات کے مطابق مدافع حرم شہید مہدی بختیاری اپنے ساتھی شہید مجتبی برسنجی کے ہمراہ شام کے علاقہ المیادین میں 15 مارچ کو درجہ شہادت پر فائز ہوگئے اور گذشتہ روز شہید بختیاری کو اسلام شہر میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button