پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انسانیت کو امام حسینؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ میلاد امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمین و آسمان والے سبھی خوش ہیں۔ روایت ہے کہ تین شعبان المعظم کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جنت کو سجایا گیا

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کشتی نجات اور چراغ ہدایت ہیں۔ اسی لئے عصر حاضر کی انسانیت کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ بار ملتان میں جشن ولادت امام حسین ؑ کا انعقاد، وکلاء کی بڑی تعداد شریک

انہوں نے کہا کہ میلاد امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمین و آسمان والے سبھی خوش ہیں۔ روایت ہے کہ تین شعبان المعظم کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جنت کو سجایا گیا۔ اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے چیئرمین سید احسان علی شاہ بخاری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے رہبر اور رہنماء ہیں۔ اسی لئے ہر مذہب، رنگ اور نسل کے انسان آپ سے عقیدت رکھتے ہیں اور آپ کو اپنا رہبر اور رہنماء مانتے ہیں۔ تقریب میں معروف قصیدہ خوان عرفان علی درویش، غلام شبیر پنجتنی، وقار حسین، عشق علی لاہوتی و دیگر نے بارگاہ اہل بیت (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میلاد امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button