مشرق وسطی

غیر ملکی افواج کی موجودگی خطے میں تناؤ اور عدم استحکام کا سبب ہے۔ عباس موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی تناؤ، عدم استحکام اور عدم تحفظ کا ایک سبب ہے۔

یہ بات سید عباس موسوی نے پیر کی دوپہر سے پہلے رو میڈیا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک نشست میں خطے میں ایرانی مسلح افواج کے امریکی وزیرخارجہ کے دعوے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کی ناجائز موجودگی جو خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث ہے ایرانی مسلح افواج کو گشت کرنے سے روکتی ہے۔

موسوی نے انسٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے کہا کہ مالیاتی چینل کے نفاذ کا خیر مقدم کے علاوہ اس بات پر زوردیا ہے کہ انسٹیکس، یورپیوں کی ساری ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ انہیں اپنے 11وعدوں جو انسٹیکس کے ذریعہ نفاذ کیا جانا چاہیے، پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

انہوں نے ایران میں قیدیوں کی رہائی کے لیے امتیازی سلوک کے حوالے سے ایران میں انسانی حقوق سے متعلق خصوصی نمائندہ کی رپورٹ اور بیانات کو مسترد کردیا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ عوام کی رائے کو معاشی دہشت گردی سے منحرف کرنا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button