اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں۔ حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت غاصب ہے اور غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے رکن خلیل الحیہ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کے منصوبے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات فلسطین کی موجود صورتحال کے پیش نظر ہیں اور ان مذاکرات کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button