مشرق وسطی

غزہ میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران 4 ہزار فلسطینی شہید اور لاپتہ

شیعہ نیوز:گزشتہ چوسٹھ دنوں سے لاپتہ ہونے والے ان فلسطینیوں کی لاشوں کو تلاش کرنا بھی ممکن نہيں ہے۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے سربراہ منیر البرش نے شمالی غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظالم صیہونی دشمن کا کریہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ البرش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیلی فوجی ایمبولینسوں پر فائرنگ اور حملے کر رہے ہيں کہا کہ صیہونی فوجی غزہ پٹی کے عوام تک دوا اور میڈيکل وسائل بھی نہيں پہنچنے دے رہے ہيں۔
دریں اثنا ایک عبری میڈیا نے شمالی غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے بیت لاہیا کی سڑکیں ملبوں اور لاشوں کا ڈھیر بن گئی ہیں اور جو لوگ اب تک زندہ ہيں انہیں بھی مسلسل حملوں اور بھوک کے سبب موت کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button