مشرق وسطی

غرب اردن پر قبضہ نسل پرستانہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو اگر غرب اردن کی ایک بالشت زمین پر بھی بری نظر رکھے ہوئے ہیں تو انہیں ایک قابض کی حیثیت سے اسکی ساری ذمہ داریاں تسلیم کرنا ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل درآمد، مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کی نابودی کے مترادف ہے۔

دوسری جانب صیہونی ٹولے کے وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس منصوبے پر امریکہ کی حمایت اور علاقائی فریقوں کی ہم آہنگی سے عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم نتن یاہو نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں کو ہر حال میں اسرائیل میں شامل کیا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close